Tuesday, July 1, 2025
Homeآرٹیکلفلم سے پاکستان مخالف لائنز نہ نکالی گئیں تو فلم چھوڑ دوں...

فلم سے پاکستان مخالف لائنز نہ نکالی گئیں تو فلم چھوڑ دوں گا‘‘

بھارتی اداکار اکشے کمار نے فلم میں پاکستان کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ بھارت میں آئے روز ایسی فلمیں بنتی رہتی ہیں جس میں پاکستان کے خلاف زہر اگلا جاتا ہے نہ صرف پاکستان بلکہ کئی فلموں میں مسلمان مخالف جذبات بھی دکھائے جاتے ہیں۔

اداکاروں کو تو اپنے معاوضے سے غرض ہوتی ہے وہ پیسوں کی خاطر کچھ بھی بول جاتے ہیں لیکن بھارتی اداکار اکشے کمار نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے صاف انکار کر دیا تھا، میڈیا ذرائع کے مطابق اکشے کمار حب الوطنی پر مبنی کئی فلمز

کر چکے ہیں، اداکار نے فلم اب تمہارے حوالے وطن ساتھیوں میں پاکستان کے خلاف نہ صرف نامناسب زبان استعمال کرنے سے انکار کیا بلکہ دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان مخالف لائنز کو سکرپٹ سے ختم نہ کیا گیا تو وہ فلم چھوڑ دیں گے۔واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے گلوکار میکا سنگھ کے پاؤں چھولیے

۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی مقامی کافی شاپ کے باہر راکھی ساونت اور میکا سنگھ کی ملاقات ہوئی جسے کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔دونوں نے کیمروں کے سامنے سلمان خان کی فلم‘رادھے’کی تعریف کی جبکہ اس دوران میکا نے بتایا کہ گزرتے ہوئے راکھی کو دیکھا تو فوری چلا آیا

۔میکا نے کہا کہ بگ باس کا رواں سیزن صرف اور صرف راکھی کی وجہ سے چلا ہے۔ اس پر راکھی نے میکا کے پاؤس چھوئے اور شکریہ ادا کیا۔اپنی تعریف پر راکھی بھی چپ نہ رہ سکیں اورمیکا کی تعریف شروع کردی۔خیال رہے کہ 2006 میں راکھی ساونت اور میکا سنگھ کا اسکینڈل سامنے آیا تھا

اور ایک ٹی وی شو کے دوران اچانک میکا سنگھ نے راکھی کا بوسہ لے لیا تھا جس پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔دوسری جانب بالی وڈ کے سلو میاں نے اپنی فلم رادھے کا ریویو کرنے پر بھارتی فلموں کے تجزیہ نگار اور اداکار کمال آر خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمال آر خان کے خلاف کیس ممبئی کی ایک مقامی عدالت میں درج کیا گیا ہے۔کمال آر خان نے ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ سلمان خان یہ ہتک عزت کا مقدمہ آپ کی مایوسی کا ثبوت ہے۔ میں فلموں کے ریویوز اپنے فالوورز کے لیے کرتا ہوں۔ آپ کو مجھے فلم ریویوز کرنے سے روکنے کے بجائے بہتر فلمیں بنانی چاہئیں۔ میں سچائی کیلئے لڑتا رہوں گا، کیس کیلئے شکریہ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

EDITOR PICKS

POPULAR POSTS

ABOUT US

Top Online Post News offers editorial teams the infrastructure and skills they need to oversee the digital publishing process from start to finish. The platform hosts and enriches your texts free of charge and also provides tools and training related to digital publishing. Each journal has its own customizable site, which is indexed in the OpenEdition Journals catalogue as well as in university catalogues. Journals benefit from a range of features including content structuring, article citability, long-term access to data, interoperability with other systems, targeted referencing, access to downloadable formats, etc.

Contact us: news.business@sosilha.com.br"

FOLLOW US

by actdesign